سونیا گاندھی کے خط پر عمل کرے حکومت:پرینکا گاندھی

0

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے میڈیکل داخلہ امتحان میں پسماندہ طبقہ کے طلباء کے لئے ریزرویشن کی سہولت نافذ نہ کرنے کو اس طبقہ کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی بتایا اور کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کو اس تعلق سے کانگریس صدر سونیا گاندھی کے خط پر غور کرنا چاہئے۔
پرینکا گاندھی واڈرانے ٹوئیٹ کرکے کہا ”کانگریس صدر  سونیا گاندھی جی نے نیٹ کے ذریعہ کی جارہی سیٹوں میں قومی کوٹہ کے تحت ریاست و مرکز کے زیراقتدار ریاستوں کے طبی اداروں میں او بی سی طلبہ کو ریزرویشن فراہم کرنے کا ایک جائز مطالبہ کیا ہے۔یہ معاشرتی انصاف کا مطالبہ ہے۔ امید ہے کہ مرکزی حکومت اس پر عمل کرے گی۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے گاندھی کا وہ خط بھی پوسٹ کیا جس میں انہوں نے وزیراعظم مودی سے پسماندہ طبقات کے لئے ریزرویشن سسٹم نافذ کرنے کی درخواست کی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS