حیدرآباد: (یواین آئی) اقل ترین اجرت19000روپئے کرنے سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے سینی ٹیشن، پیشنٹ کیر اور سیکوریٹی اہلکاروں نے مطالبہ کیا ہے۔ شہر حیدرآباد کے کنگ کوٹھی اسپتال کے سامنے ان اہلکاروں نے بتکماں کھیلتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور اپنے ہاتھوں میں سرخ پرچم لے کر احتجاج کیا۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وبا کے دوران انہوں نے اپنی جانوں کو جوکھم میں ڈال کر ڈیوٹی کی ہے تاہم ان کے مطالبات کی تکمیل نہ کرتے ہوئے ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔انہوں نے ان کے مطالبات کو فوری طورپر قبول کرنے پر زور دیا اور کہا کہ گذشتہ 8دنوں سے وہ اس طرح کا دھرنا دے رہے ہیں تاہم اس کا کوئی بھی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔
تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ،حیدرآباد کے کنگ کوٹھی اسپتال کے اہلکاروں کا احتجاج
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS