حیدرآباد: (یواین آئی) ریاست میں خالی ملازمتوں کو پُرکرنے اور بے روزگار نوجوانوں کو الاونس فراہم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ کے منچریال ضلع میں بی جے وائی ایم مورچہ کے کارکنوں نے بائیک ریلی نکالی۔ضلع کے آئی بی چوراہا تک یہ ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں بی جے وائی ایم کے کارکنوں نے حصہ لیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے وائی ایم کے کارکنوں نے الزام لگایا کہ خالی ملازمتوں پر بھرتی کرنے میں حکومت کی لاپرواہی کے نتیجہ میں ہی بے روزگارنوجوان خودکشی کررہے ہیں۔اس ریلی میں بی جے وائی ایم کے ریاستی نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔ان ذمہ داروں نے کہا کہ وزیراعلی صرف کرسی پر بیٹھ کر ہدایات دے رہے ہیں اور ایک بھی ملازمت کو پُر نہیں کیاگیا ہے۔علحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام پانی اور ملازمتوں کے مسائل کی بنیاد پر عمل میں لایاگیا تھا۔6ماہ میں 14بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں نے ملازمتوں کے نہ ملنے پر انتہائی اقدام کیا ہے جو ریاست کے لئے افسوسناک صورتحال ہے۔وزیراعلی نے ہر گھر کو ایک ملازمت فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم وہ اب اپنے وعدہ کو فراموش کربیٹھے ہیں۔
تلنگانہ میں بے روزگار نوجوانوں کو الاونس فراہم کرنے کامطالبہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS