دہلی کی بنگالی مارکیٹ سیل، پیسٹری کی دکان کے مالک کے خلاف مقدمہ درج

0

دہلی کی مقبول بنگالی مارکیٹ ان 20 ہاٹ سپاٹ میں شامل ہے جن کو انتظامیہ کی طرف سے سیل کیا گیا ہے۔ یہاں تین افراد کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا اور پیسٹری کی دکان کی چھت پر 35 افراد کو مل گر کام کرتے دیکھا گیا۔
لاک ڈاؤن کو پامال کرنے کے لئے بنگالی پیسٹری شاپ کے خلاف پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مزدوروں کو دکان کی چھت پر خراب  حالت میں ایک تنگ جگہ میں رکھا گیا تھا اور سماجی دوری کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔ اب انہیں ایک شیلٹر ہوم میں قرنطین میں رکھا گیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS