اظہار الحسن
نئی دہلی (ایس این بی) :قومی راجدھانی دہلی میں دن بہ دن فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا جارہے اور آج ہوا کا معیار ’سنگین‘ زمرے میں پہنچ گےا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 17.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 3 درجہ زیادہ ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) صبح 9.30 بجے 408 ریکارڈ کیا گیا لیکن شام کو یہ 381 پر آگیا۔ محکمہ¿ موسمیات کے مطابق صبح 8.30 بجے نسبتاً نمی کا تناسب 98 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے اتر پردیش اور ہریانہ کے وزرائے اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سامان لے جانے والے ٹرکوں کو پیریفرل ایکسپریس ویز پر بھےجنے کے لیے قدم اٹھائےں تاکہ سرحدوں پر ٹریفک جام ہونے سے بچاےا جا سکتا ہے۔
قومی راجدھانی میں آلودگی کی سطح گرنے کے ساتھ مرکز کے ایئر کوالٹی کمیشن نے جمعرات کو دہلی میں ٹرکوں کے داخلے پر پابندی لگا دی، حالانکہ، الیکٹرک اور سی این جی سے چلنے والے ٹرکوں کے علاوہ ضروری اشیالے جانے والے ٹرکوں کو اس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ رائے نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کو لکھے ایک مکتوب میں کہا ہے کہ گریپ کا چوتھا مرحلہ 3 نومبر سے فوری طور پر نافذ ہو گیا ہے، جس کے بعد قومی راجدھانی علاقہ (این سی آر) کے حکام اور دہلی سے پوچھ کریہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ غیر ضروری اشیا لے جانے والے ٹرکوں کو اگلے احکامات تک دہلی میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔
اس موقع پر وزیر ماحولیات نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ آپ کی ریاست کے ٹرانسپورٹ اور ٹریفک حکام بھی ایسے غیر ضروری ٹرکوں کو ایسٹرن/ویسٹرن پیری فیرل ایکسپریس وے یا کسی اور متبادل راستے سے این سی آر کی سرحد سے آگے موڑنے کے لیے اقدامات کریں تاکہ ان تک رسائی ممکن ہو سکے۔ اس سلسلے میں آپ کی متعلقہ ریاست سے ضروری تعاون درکار ہے۔ آلودگی کی خطرناک سطح اور صحت سے متعلق انتباہات کے پےش نظر دہلی حکومت نے جمعہ کو پرائمری اسکولوں کو ہفتہ سے بند کرنے کا اعلان کیا اور اپنے 50 فیصد ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔ دہلی کا 24 گھنٹے کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) جمعہ کو 447 رہا۔
قومی راجدھانی دہلی میں ہوا کا معیار’سنگین ‘زمرے میں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS