نئی دہلی (یو این آئی) قومی دارالحکومت دہلی میں اتوار کی صبح ہوا کے معیار کا انڈیکس 430کے ساتھ ایک بار پھر ’شدید‘ناقص ترین زمرے میں پہنچ گیا۔ سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (ایس اے ایف اے آر ) نے یہ اطلاع دی۔دارالحکومت میں ہوا کے معیار میں ہفتہ کو معمولی بہتری آئی تھی، جو شدید زمرے سے انتہائی خراب زمرے میں چلا گیا تھا اور ایئر کوالٹی انڈیکس کل 398ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ’سفر‘کے مطابق، پی 2.5اور پی 10بالترتیب 280اور 437کی حد میں ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثنا، قومی دارالحکومت علاقہ کے ملحقہ شہروں نوئیڈا اور گروگرام میں ہوا کے معیار کی سطح ناقص ترین رہی۔مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق فرید آباد میں ہوا کے معیار کی سطح 448، گروگرام میں 369، غازی آباد میں 490اور نوئیڈا سیکٹر 1میں 444ریکارڈ کی گئی۔قابل ذکر ہے کہ ہوا کی کوالٹی صفر سے 50اچھی، 51سے 100تسلی بخش، 101سے 200درمیانی، 201 سے 300خراب، 301سے 400انتہائی خراب اور 401سے 500 شدید ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9.8ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جو معمول سے دو ڈگری کم تھا۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج دارالحکومت میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔ دہلی میں صبح 8.30بجے رطوبت کا تناسب 92فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
دہلی کی فضاہوئی آلودہ، ہوا کا معیار پھر انتہائی ناقص زمرے میں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS