کورونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے بجلی ریڈنگ کا عملہ ریڈنگ لینے نہیں آرہا ہے ۔بجلی کمپنی نے صارفین کو خود بچلی کی ریڈنگ لینے کے لئے موبائل ڈاونلوڈ کرنے کو کہا۔ اس اپیپ کی مدد سے بجلی کی ریڈنگ آپ خودلے سکتے ہیں ۔ اس کے باوجود بجلی کے بل اس قدر زیادہ آرہے ہیں۔ جن کا بل 100سے 200 آتا تھا اب ان کا بل 1100تک آرہا ہے۔یہ بل ایک مہینے کا ہی ہے۔کیایہ بل سبسڈی کے بغیر صارفین کو دئے گئے ہیں۔ ،ان بلیوں کی وجہ سے صارفین میں پریشانی بے حد بڑھ گئی ہے۔صارفین بجلی کے بلیوں میں اضافہ سے کافی پریشان ہورہے ہیں۔
بی ایس ای ایس یمنا پاور لیمیٹڈ اور بی ایس ای ایس راجدھانی پاور لیمٹڈ دہلی میں بجلی سپلائی کرتی ہے۔ بی ایس ای ایس کے ترجمان نے کہا کہ خود میٹر ریڈنگ بھیجنے پر صارفین میٹر ریڈنگ پر بل حاصل کرسکتے ہیں۔ بل میں اس رعایت کے علاوہ ،صارفین کو 10،000 روپے تک آن لائن بل کی ادائیگی کے لے کسی بھی لین دین کی فیس ادا نہیں کرنا ہوگی۔
اس کے علاوہ خود میٹر ریڈنگ پر انہیں 20 روپے کی چھوٹ بھی ملے گی۔ کمپنی نے کہا کہ میٹرریڈنگ کی عدم موجودگی میں صارفین کو عارضی طور پر بجلی کے بل جاری کیے جائیں گے۔ یہ دہلی بجلی ریگولیٹری کمیشن کی ہدایت نامہ کے مطابق ہوں گے۔ بل میں،یہ 24 مارچ سے 30 جون تک چھوٹ رہے گی۔
لیکن ،متعدد معاملات میں ، میٹر ریڈنگ کی سہولت فراہم کرنے کے باوجود بل کافی بڑھا ہوا آیا ہے اور لوگوں نے ان غلظ بلیوں کی صحیح کرنے کی مانگ کی ہے ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS