نئی دہلی (ایس این بی)
دہلی وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او )نے بورڈکے سیکشن آفیسر(سی او) محفوظ محمد کو فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او) ڈاکٹرمحمد ریحان رضا کے دستخط سے ان کی معطلی کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔سی ای او نے اپنے اس حکم نامے میں کہا ہے کہ بورڈ کے ہی 4 ممبران کی اس تجویز پر سی اومحفوظ محمد کے خلاف میجر پینلٹی کے لئے تادیبی کارروائی زیر غور ہے،جس میں سی بی آئی کی سفارش کا حوالہ دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او )ڈاکٹر ریحان رضا کے دستخط سے جاری آرڈر کے مطابق دہلی وقف بورڈ کے ہی 4اراکین نے 5 جولائی کو ایک قرارداد منظور کی تھی کہ محفوظ محمدکو بھاری جرمانے کے لیے فوری طور پرمعطل کیا جائے اور ان کے خلاف باقاعدہ محکمہ جاتی کارروائی شروع کی جائے،جیسا کہ سی بی آئی نے سفارش کی ہے۔
بورڈ کے سیکشن آفیسر(سی او) محفوظ محمد کے خلاف میجر پینلٹی کے لئے فوری کارروائی کی مانگ کرنے والے 4 اراکین میں چودھری شریف احمد(الیکٹڈ ممبر)، نعیم فاطمہ(نامزد ممبر )، سابق ایم پی پرویز ہاشمی،(الیکٹڈ ممبر)اور عظیم الحق آئی اے ایس (نامزد ممبر) شامل ہیں۔سی اومحفوظ محمد کے خلاف تجویز میں ان چاروں ممبران نے دستخط کئے ہیں ۔خاص بات یہ ہے کہ اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بورڈ کے اراکین کی جانب سے منظور کی گئی قرارداد کے پیش نظر چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او ) ریحان رضا نے محفوظ محمدکو فوری طور پر معطل کر دیا ہے اور انہیں دہلی وقف بورڈ کے کسی بھی دفتر میں نہ آنے دینے کی بورڈ کو ہدایت دی گئی ہے۔
دہلی وقف بورڈ کے سیکشن آفیسر محفوظ محمد کو کیا گیا معطل
بورڈ کے کسی بھی دفترمیں آنے پر پابندی عائد ، 4 ممبران کی تجویز پر سی ای او نے کی کارروائی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS