دہلی یونیورسٹی ایڈمیشن مشن :داخلہ صرف انٹرنس ٹیسٹ کے اسکور کی بنیاد پر

0

اس بار ایڈمیشن ابیلٹی کرائٹیریا نہیں، غیر ملکی کیٹیگری کے علاوہ ڈی یو کی تمام سیٹوں پر داخلہ صرف CUET کے ذریعہ کیا جائے گا
نئی دہلی (ایس این بی) : تعلیمی سیشن 2022-23 کے لیے دہلی یونیورسٹی کے انڈرگریجویٹ کورسز میں داخلہ خالصتاً سینٹرل یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ (CUET) کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ ظاہر ہے کہ اس بار داخلے کے لیے داخلہ امتحان میں شرکت کے لیے صرف بارہویں جماعت میں پاس ہونا ہی کافی ہوگا۔ اس بنیاد پر طالب علم CUET میں حاضر ہو سکتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ طالب علم داخلہ امتحان میں صرف ان مضامین پر بیٹھ سکے گا، جو اس نے بارہویں جماعت میں پڑھے ہوںگے۔ دوسری خاص بات یہ ہے کہ اس بار داخلہ میں کوئی اضافی اہلیت کا معیار یا رائیڈرس نہیں رہیںگے۔
ڈی یو نے تعلیمی سیشن 2022-23 کے داخلوں کے حوالے سے اپنی تجاویز تیار کر لی ہیں۔ ان تجاویز کو اکیڈمک کونسل کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لیے لایا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک ڈی یو میں طلبا کو کالجوں کے کٹ آف فیصد کی بنیاد پر داخلہ ملتا تھا لیکن اس سال ڈی یو میں داخلے کا فارمیٹ بدل گیا ہے۔ ان کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلہ صرف طلبا کے داخلہ امتحان کے اسکور کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اس بار خاص بات یہ ہے کہ اب تک کسی بھی آنرز کورس کے داخلے میں جس سبجیکٹ کا آنرز رہ جاتا ہے، اس سبجیکٹ میں طلبا سے بارہویں کلاس کے مقررہ فیصد کی ایڈیشنل کرائیٹیریا رکھی جاتی تھی، مثال کے طور پر،اگر کوئی طالب علم B.Sc Maths آنرز کرنا چاہتا ہے، تو اس کے لیے بارہویں جماعت میں ریاضی میں 50% نمبر ہونا لازمی ہے لیکن CUET میں داخلے کے لیے قابل اطلاق اضافی اہلیت کے معیار کو مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز ہے۔ واضح رہے کہ تجویز میں کہا گیا ہے کہ اگر طالب علم CUET میں کوئی بھی مضمون پڑھنا چاہتا ہے تو وہ ان سبجیکٹ میں بھی بیٹھ سکتا ہے جو طالب علم نے پڑھا ہے اور یہ CUET کے مضامین کی فہرست میں شامل ہے۔ تجویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ داخلے کا معیار اس طرح بنایا جائے گا کہ زیادہ سے زیادہ طلبا کو داخلہ مل سکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS