بھجن پورہ میں کوچنگ سینٹر کی عمارت منہدم،5 طلباء کی موت، متعدد زخمی

0

نئی دہلی:بھجن پورہ علاقے میں ایک عمارت منہدم ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ اس عمارت میں کوچنگ سنٹر چلایا جارہا تھا۔ فائر برگیڈ کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ طلباء اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ فائر برگیڈ محکمہ کو شام 4:30 بجے کے قریب ایک کال موصول ہوئی، جس کے بعد فائر برگیڈ کی 7 گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا۔ راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ پولیس کے مطابق اب تک 4 طلباء اور ایک ٹیچر کی موت ہوچکی ہے، جبکہ 13 طلباء زخمی بتائے جارہے ہیں۔ اس حادثے میں کوچنگ سینٹر کے مالک بھی زخمی بتائے جارہے ہیں۔ سبھی زخمیوں کو اسپتال داخل کیا جاچکا ہے۔ پولیس نے 5 اموات کی تصدیق کردی ہے۔ اور دفعہ 304اے اور 287 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تیسری منزل کی چھت گری ہے، جس میں تعمیری کام بھی چل رہا تھا۔ دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ اور زخمیوں کو پچیس پچیس ہزار معاوضہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ حادثے پر دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کے کہ اظہار افسوس کیا اور تادم تحریر خبر آرہی ہے کہ وہ جائے حادثہ پر پہنچنے والے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS