نئی دہلی: دہلی میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے درمیان یہاں بغیر ماسک پہننے سڑکوں پر نکلنے والے یا سڑکوں پر تھوکنے والوں کا چالان اب دہلی ٹریفک پولیس نہیں کاٹے گی بلکہ اس کے لئے ہر تھانے میں ایک خصوصی ٹیم ہوگی جو مختلف علاقوں میں ہرروز صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک تعینات رہے گی اور ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کرے گی۔
پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری رہنما خطوط کے مطابق دہلی کے ہر تھانے میں ایک خصوصی ٹیم کورونا کے ضابطوں کی خلاف ورزی جیسے ماسک نہ پہننے، سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل نہ کرنے وغیرہ پر کارروائی کرے گی۔
ٹریفک پولیس کو کورونا سے متعلق چالان نہ کاٹنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کورونا سے متعلق چالان کاٹنے کے لئے انہیں الگ سے جو چالان بک ملی تھی، اسے بھی واپس کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ یہ حکم اس لئے دیا گیا ہے جس سے ٹریفک پولیس دوسری ڈیوٹی پر توجہ مرکوز کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ۔ 19 ضابطوں کی خلاف ورزی پر اب دہلی پولیس کی ہر ڈویژن کارروائی نہیں کرے گی بلکہ اب سے یہ ذمہ داری دلی کے ہر تھانے میں موجود اسپیشل ٹیم کے پاس ہوگی۔ پولیس کی یہ اسپیشل ٹیم صرف کورونا ضابطوں کی خلاف ورزی پر کارروائی کرے گی۔
رہنما ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اب دلی کی ٹریفک پویس، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہی کارروائی کرے گی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS