دہلی فسادات :ای ڈی حراست میں بھیجے جانے کے خلاف طاہر حسین نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی

0

نئی دہلی::دہلی فسادات سے جڑے منی لانڈرنگ کے معاملے میں 3 دن کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی )کی حراست میں بھیجے جانے کے

خلاف عام آدمی پارٹی سے معطل کونسلر طاہر حسین نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ انہوں نے حراست میں بھیجے جانے کے ذیلی

عدالت کے 7ستمبر کے حکم کو رد کرنے کی مانگ کی ہے۔سنوائی کے دوران جسٹس یوگیش کھنہ نے طاہر کے وکیل سے کہا کہ جس فیصلے کی وہ بات کر رہے ہیں اسے پیش کریں۔جسٹس نے اس کے ساتھ ہی طاہر کی عرضی پر سنوائی 10ستمبر کے لئے ملتوی کردی۔
ای ڈی طاہرحسین کے خلاف منی لانڈرنگ معاملے میں جانچ کر رہی ہے۔ ای ڈی کا الزام ہے کہ طاہراوراس سے جڑے شخص نے فرضی کمپنیوں کے ذریعہ 1.10کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی اور اس روپے کا استعمال سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر کیا گیا۔طاہر نے عرضی میں کہا ہے کہ ای ڈی نے اسے 20اگست کو تہاڑ جیل سے گرفتار کیا تھا اور 28اگست سے اسے جانچ ایجنسی کی چھ دن کی حراست میں رکھا تھا۔
اس کے بعد ای ڈی نے دوبارہ 9دن کی حرست بڑھانے کی ذیلی عدالت سے مانگ کی تھی ۔اس پر ذیلی عدالت نے 7ستمبر کو تین دن کی حراست بڑھاتے ہوئے حکم دیا کہ 10ستمبر کو اسے تہاڑ جیل کو سونپ دیا جائے گا۔وہیں ای ڈی نے ذیلی عدالت میں کہا تھا کہ طاہر کے خلاف منی لانڈرنگ کے علاوہ دھوکہ دہی ،فرضی واڑہ اور مجرمانہ سازش رچنے کے کئی معاملے درج ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS