عمر خالد کے خلاف غیر قانونی سرگرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلے گا

0

وزارت داخلہ نے اس سال فروری میں دہلی میں ہونے والے فسادات کے سلسلے میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طلبہ لیڈر عمر خالد کے خلاف انسداد غیر قانونی سرگرمی  ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی ہے۔
دہلی پولس نے ان فسادات کے سلسلے میں عمر خالد کو گرفتار کیا تھا۔
وزارت داخلہ کے ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق کسی بھی شخص کے خلاف غیر قانونی سرگرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کے لئے وزارت داخلہ سے منظوری درکار ہوتی ہے۔ پولس نے ان فسادات کے سلسلے میں 15 افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہیں۔
دہلی پولس کے ایک عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ دہلی حکومت اور وزارت داخلہ دونوں  کی طرف سے اس ایکٹ کے تحت عمر خالد کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت مل چکی ہے۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS