نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں پیر کی صبح کچھ حصوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ جس کی وجہ سے تھوڑی ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات كے مطابق دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریبا 20 ڈگری سیلشیس رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں بادل چھائے رہیں گے اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ قومی دارالحکومت علاقہ میں صبح کے وقت دھند چھایا رہا اور درجہ حرارت میں بھی کمی تھی۔ اسكا اثر گاڑیوں کی نقل و حرکت پر بھی دیکھا گیا۔ کهرے کی وجہ سے کئی مقامات پر حد بصارت کم ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی رفتار بھی کم تھی۔ یہاں پر نمی 95 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قومی دارالحکومت میں آلودگی بڑھی ہے۔ دہلی میں پی ایم 2.5 بہت خراب زمرے میں پایا گیا، جبکہ پی ایم 10 خراب سے ضرورت سے زیادہ خراب زمرے میں پہنچ گیا ہے۔ دہلی اور این سی آر میں ہوا کے معیار انڈیکس آج صبح 336 ریکارڈ کیا گیا۔
دہلی میں ہلکی بارش،ٹھنڈ میں ہوا اضافہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS