امت شاہ اور نتیش کمار انتخابی جلسے میں ہوں گے ایک ساتھ

0

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پہلی مرتبہ کسی انتخابی جلسہ میں ایک ساتھ خطاب کریں گے۔ شاہ اور کمار دہلی میں اسمبلی انتخابی مہم کے لیے براڑی اسمبلی حلقہ میں دو فروری کو ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ دہلی اسمبلی کے8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں بی جے پی او ر نتیش کمار کی جنتا دل یو اتحاد میدان میں ہے۔ دونوں کے درمیان ہوئے انتخابی معاہدہ کے تحت جنتا دل یو کو براڑی اور سنگم وہار اسمبلی سیٹ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ رام ولاس پاسوان کی قیادت والی لوک جن شکتی پارٹی سے بھی بی جے پی کا معاہدہ ہوا ہے اور اسے کیراڑ ی سیٹ د ی گئی ہے۔ جنتا دل یو کے جنرل سکریٹری آفاق احمد نے یو این آئی کو بتایا کہ دو فروری کو دوپہر دو بجے نتیش کمار اور امت شاہ براڑی سے جنتا دل یو امیدوار شلیندر کمار کے لیے انتخابی مہم کو خطاب کریں گے۔ شام پانچ بجے مسٹر کمار او ربی جے پی صدر جگت پرساد نڈا سنگم وہار میں جنتا دل یو امیدوار ایچ سی ایل گپتاکے حق میں انتخابی مہم کو خطاب کرنے کا پروگرام ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ پہلی مرتبہ دونوں لیڈر کسی انتخابی ریلی کو ایک ساتھ خطاب کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS