نئے صنعتی علاقوں میں لگیں گی صرف ہائی ٹیک اور سروس صنعتیں

0

(اظہار الحسن؍ایس این بی)
راجدھانی کے صنعتی علاقوںمیں ابھی تک تعمیراتی صنعت لگانے کی اجازت تھی لیکن اب نئے صنعتی علاقوں میں صرف ہائی ٹیک جاور سروس صنعت لگانے کی جازت ہوگی۔دہلی میں سروس اور ہائی ٹیک انڈسٹری سے جڑے لوگوں کو صنعت لگانے کے لئے اب اتر پردیش یا ہریانہ کے شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں ہے، اب انہیں دہلی میں ہی کافی سستی شرح پر زیادہ جگہ ملنے کا راستہ ہوگیا ہے۔
اس موضوع پر منعقد ڈجیٹل پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے کہا کہ دہلی کے صنعتی علاقوں میں تبدیلی کو لے کر ہم نے 3 سال پہلے مرکزی سرکار کو تجویز بھیجی تھی،مرکزی سرکار نے اس پر مہر لگا دی ہے اور اب آئندہ وقت میں صنعت علاقوں کی صورت بدل جائے گی۔صنعتی علاقوں میں ابھی تک تعمیراتی صنعت لگانے کی اجازت تھی لیکن اب نئی صنعتی علاقوں میں صرف ہائی ٹیک اور سروس صنعت لگانے کی اجازت ہوگی۔ابھی تک سروس صنعت ماسٹر پلان میں آفس کے زمرے میں آتے تھے ،جو کافی مہنگے ہوتے تھے، اس لئے یہ صنعت نوئیڈا ،فرید آباد یا گروگرام میں چلی جارہی تھی۔
اروند کجریوال نے کہا کہ پرانے تعمیراتی علاقوں میں صنعت کاروں کو اپنی موجودہ صنعت کو بند کرکے ہائی ٹیک یا سروس انڈسٹری لگانے کے لئے موقع دیا جائے گا۔یہ تعمیر دہلی کو آلودگی سے پاک بنانے کی سمت میں بہت اہم قدم ثابت ہوگی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی سرکار نے کچھ سال پہلے یہ تجویز بنا کر مرکزی سرکار کے پاس بھیجی تھی۔مرکزی سرکار نے ابھی ایک دو دن پہلے اس کو لے کر نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔اس کے لئے میں ذاتی طور پر مرکزی وزیر شہری ترقیات ہردیپ سنگھ پوری کا شکر گزار ہوں۔ابھی تک دہلی میں صنعتی علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں کی اجازت ہوتی تھی ۔دہلی میں بہت ساری تعمیراتی صنعت لگی ہوئی ہے۔اس میں سریا ،اسٹیل اور پلاسٹک بنانے سے متعلق قسم قسم کی تعمیراتی صنعت ہیں،جو بہت زیادہ آلودگی پھیلاتی ہیں ۔
اب یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ دہلی میں کوئی بھی نیا صنعتی علاقہ بنے گا تو وہاں پر صرف ہائی ٹیک اور سروس صنعت لگانے کی اجازت دی جائے گی ۔جتنے بھی پرانی صنعتی علاقے ہیں ،وہاں پر جو لوگ چاہیںگے ،ان کو موقع دیا جائے گاکہ وہ اپنی موجودہ صنعتی اکائیوں کو بند کرکے نئی صنعتی سرگرمی یعنی سروس یا ہائی ٹیک صنعت لگا سکتے ہیں۔
دہلی سرکار نے نئے صنعتی علاقوں میں لگنے والی انڈسٹری کی لسٹ بنائی گئی ہے۔اروند کجریوال نے بتایا کہ نئے صنعتی علاقوں میں سافٹ ویئر انڈسٹری لگتی ہے،اس کے بہت سے دفتر یہاں کھل سکتے ہیں ۔اسی طرح کمپیوٹر ہارڈ ویئر اینڈ سافٹ ویئر انڈسٹری ،انڈسٹری انٹیگریٹنگ اینڈ مینوفیکچرنگ دی انٹر فیس آف کمپیوٹر اینڈ ٹیلی کام فیسیلٹیز،آئی ٹی سروس انڈسٹری ،انٹر نیٹ اینڈ ای میل سروس پروائڈر ،آئی ٹی ای ایس انڈسٹری ،کسٹمر انٹریکشن سروسز،کال سینٹر ،ای میل ہیلپ ڈیسک، بینک آفس پروسیسنگ، فائناننس ای اکائونٹنگ،انشیورنس کلیم، ایچ آر سروسز ،بزنس پروسز آئوٹ سورسنگ ،نالج انڈسٹری ،ٹی وی اینڈ ڈیسکٹاپ پبلیکیشن ،فوٹو کمپوزنگ سروسز،آئڈیو وجوئل سروسز اور سبھی طرح کی آر اینڈ ڈی کے دفتر کھل سکتے ہیں۔ساتھ ہی چارٹرڈ اکائونٹنٹ ،وکیل ،ایڈ ایجنسی ،مارکیٹ ریسرچ اینڈ پبلک اوپنین سروسز ،اکیوٹی سروسز، پلیسمنٹ سروسز،ووکیشنل ٹریننگ سینٹر ،ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ سے جڑے لوگ اپنے دفتر کھول سکتے ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS