دہلی میں موسلا دھاربارش کا قہر

0

نئی دہلی: دہلی این سی آر میں اتوار کی صبح سے ہی موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔ بارش کی وجہ سے دہلی این سی آر کے درجہ حرارت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔  محکمہ موسمیات نے اگلے تین دن تک دہلی اور این سی آر میں شدید بارش کے لئے الرٹ جاری کیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی صبح سے موسلا دھار بارش کی وجہ سے دہلی کے متعدد علاقوں میں سیلاب آگیا ہے۔ ایسی صورتحال میں کئی علاقوں میں پانی نکالنے کا کام بھی جاری ہے۔
آئی ٹی او ، تلک پل،نیشنل میڈیا سنٹر ،کیرتی نگر اور منٹو برج جیسے علاقوں میں سیلاب آ گیا ہو۔ اس کی وجہ سے  لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی وقت ، محکمہ موسمیات کے الرٹ جاری کرنے کے اگلے تین دن تک دہلی میں اسی طرح کے حالات برقرار رہنے کی امید ہے۔
گوتم گمبھیر نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ سنا ہے کہ لندن پیرس جیسی سڑکوں پر دہلی سرکار ’رین واٹر ہارویسٹنگ ‘کی منصوبہ بندی چل رہی ہے۔اس کی ایڈورٹائزمنٹ دیکھنے کو کب ملے گی وزیر اعلی جی!
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS