دہلی این سی آر آسمان سے برستی رہی آگ، درجۂ حرارت 44.2کے پارنئی دہلی (ایس این بی) : موسم نے آسمان سے صبح آگ برسانا شروع کردیا۔ گرمی اور لوٗ نے دہلی کو جھلسا دیا ہے۔ دریں اثنا محکمۂ موسمیات نے جمعرات سے پیر تک دہلی میں شدید گرمی اور گرمی کی لہر کے امکان کے پیش نظر یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں 44 ڈگری سیلسیس کو چھوڑ کر دہلی کا درجۂ حرارت 45 ڈگری سیلسیس کو پار کرنے کا امکان ہے۔ کل جمعرات کو دہلی میں 35 سے 45 کلومیٹر کی رفتار سے گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بدھ کو یہاں کے لوگ دن بھر لوٗ سے پریشان رہے اور یمنا اسپورٹس کمپلیکس علاقہ میں درجۂ حرارت 44.2 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا جبکہ منگیش پور میں 44.1، نجف گڑھ میں 43.7، رج ایریا اور پیتم پورہ میں 43.6 اور آیا نگر میں 42.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ آج عام زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3 ڈگری سیلسیس زیادہ تھا۔ آج یہاں عام کم سے کم درجہ حرارت 22.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2 ڈگری سیلسیس کم تھا۔
دہلی این سی آر آسمان سے برستی رہی آگ، درجۂ حرارت 44.2کے پار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS