دہلی- این سی آر میں کم از کم درجہ حرارت بڑھا،شدید کہرا برقرار

0

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں ہفتے کی صبح کم از کم درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا گیا اور یہ کل کے مقابلے میں تقریباً ڈیڑھ ڈگری زیادہ 5.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا حالانکہ یہ معمول سے چار ڈگری سیلسیس کم ہے۔ کہرے کی وجہ سے دہلی اور قومی دارالحکومت خطے میں حد بصارت کی سطح گھٹ کر 50 میٹر سے کم رہ گئی۔ شمالی ریلوے کے ایک افسر نے بتایا کہ کہرے کی وجہ سے کم از کم دس ٹرینیں طے وقت سے تاخیر سے چلیں۔
فضا کا معیار اور موسم کی پیشن گوئی اور تحقیقی نظام (ایس اے ایف اے آر) کے مطابق دارالحکومت میں مکمل فضائی معیار میں تھوڑی بہتری ہوئی ہے اور یہ’بہت خراب ‘زمرے کی نچلے سطح پر آگئی ہے۔ سطحی ہواؤں کی رفتار تیز ہے اور یہ جنوب مشرز کی جانب سے آرہی ہیں۔ اگلے 24 گھنٹوں تک تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بہتر ہوا انڈیکس کی وجہ سے فضائی معیار انڈیکس میں بہتر بہتری ہونے کا امکان ہے۔ اس کے ایک اور دو فروری کو معمولی طورپر بگڑنے کا خدشہ ہے لیکن یہ’بہت خراب‘زمرے تک ہی رہے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS