دہلی میٹرو 7ستمبر سے ایک بار پھر پٹری پر دوڑے گی ،تعلیمی ادارے 30ستمبر تک رہیں گے بند

0

نئی دہلی(ایجنسی): کورونا وبا کی وجہ سے تقریباً پانچ مہینہ سے بند پڑی دہلی میٹرو سروس ملک میں آئندہ 7 ستمبر سے ایک بار پھر پٹری پر دوڑنے لگے گی حالانکہ اسکول، کالج، دیگر تعلمی اور کوچنگ ادارے 30ستمبر تک بند رہیں گے ۔مرکزی وزارت داخلہ نے کورونا وبا کی وجہ سے پورے ملک میں مختلف مراحل میں نافذ کی گئی پابندیوں کو ختم کرنے کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے آج ان لاک۔4سے متعلق رہنما ہدایات جاری کیں۔ان گائڈ لائنس میں دہلی میٹرو کو مختلف شرائط اور پروٹوکول کے ساتھ 7ستمبر سے مرحلہ وار طریقہ سے چلانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ یہ پروٹوکول اور شرائط و ضوابط رہائش اور شہری امور کی وزارت، ریلوے وزارت اور مرکزی صحت اور خاندانی فلاح وبہبود وزارت آپس میں صلاح و مشورہ کرکے طے کریں گی۔اسکول، کالج او ردیگر تعلیمی اور کوچنگ اداروں کو ریاستوں او رمرکز کے زیرانتظام ریاستوں کے ساتھ صلاح ومشورہ کے بنیاد پر 30ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی رہنما ہدایات میں 21ستمبر سے سماجی، تعلیمی، کھیل، ثقافتی، مذہبی اور سیاسی انعقاد کی اجازت دی گئی لیکن ان میں صرف 100لوگ شامل ہوسکیں گے ۔
تینوں وزارتیں مشترکہ طورپر میٹرو خدمات کو چلانے کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار تیار کریں گی۔رہائش اور شہری امور کی وزارت آپریٹنگ طریقہ کار جاری کرے گی۔ اس درمیان دہلی میٹرو نے کہا ہے کہ وہ نئی رہنما ہدایات کے مطابق 7 ستمبر سے مٹرو سروس شروع کرنے کے لئے تیار ہے اور اس سلسلہ میں معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کا انتظار کررہی ہے ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے آج جاری رہنما ہدایات یکم ستمبر سے نافذ ہوں گی۔ یہ تمام رہنما ہدایات ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں، متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے صلاح و مشورہ سے تیار کی گئی ہیں۔ رہنما ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے سبب کنٹینمنٹ اعلان کئے گئے علاقوں میں مکمل لاک ڈاو¿ن کی پابندیوں کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔ نئی رہنما ہدایات میں اوپن ایئر تھیٹروں کو 21ستمبر سے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔مرکز نے تعلیمی اداروں کے بارے میں ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کے ساتھ وسیع تبادلہ خیال کیا ہے جس کے بعد اسکول، کالجوں، دیگر تعلیمی اور کوچنگ اداروں کو آئندہ 30ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس دوران طلبا اسکول نہیں آئیں گے اور باقاعدہ کلاسز نہیں ہوں گی۔ آن لائن کلاسز پہلے کی طرح جاری رہیں گی اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ حالانکہ ان رہنما ہدایات میں تعلیمی ادارو ں کے بارے میں کچھ رعایت بھی دی گئی ہے جو 21ستمبر سے نافذ ہوگی او ر اس کے لئے صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت الگ سے آپریٹنگ طریقہ کار جاری کرے گی۔ اس کے تحت ریاست اور مرکز کے زیرانتظام ریاستیں 50فیصد اساتذہ کو آن لائن کلاسز اور اس سے متعلق کاموں کے لئے اسکول بلا سکیں گی۔ ساتھ ہی کنٹینمنٹ زون کے باہر 9سے 12ویں کے طلبا کو رضاکارانہ طورپر رہنمائی کے لئے اسکول آنے کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔ اس کے لئے والدین کو تحریری رضامندی خط دینا ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS