دہلی میٹرو کی خدمات بحال

0

نئی دہلی: دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے ہفتہ کے روز میٹرو خدمات بحال کردی ہے۔ ڈی ایم آر سی نے کہا کہ قومی راجدھانی دہلی کے تمام میٹروا سٹیشن پر  میٹرو خدمات بحال ہو چکی ہے۔ دہلی میٹرو نے ٹویٹ کرکے کہا’’سیکورٹی کے ساتھ تمام اسٹیشنوں پر داخلی اور خارجی دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔ تمام اسٹیشنوں پر دوبارہ  خدمات شروع ہو گئی ہیں‘‘۔ قابل ذکر ہے کہ جمعہ کی صبح سیکورٹی کے پیش نظر میٹرو نے پہلے جامعہ ملیہ اسلامیہ، جسولہ وہار، شاہین باغ اور شام بعد تک بہت سے میٹرو اسٹیشنوں کو بند کر دیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS