دہلی میٹرو لائن ایک، لائن پانچ اور لائن چھ پر میٹرو سروس بحال

0

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند رہیں لائن ایک (ریٹھالا سے شہید استھل)،لائن پانچ (گرین لائن کریتی نگر سے اندر لوگ اوربرگیڈیئر ہوشیار سنگھ )اور لائن چھ (وائلٹ لائن کشمیری گیٹ سے راجہ ناہر سنگھ)پرمیٹرو خدمات گزشتہ ساڑھے پانچ ماہ سے زیادہ وقت کے بعد جمعرات کو شروع ہوگئی۔
ڈی ایم آر سی نے یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ صبح سات بجے سے لائن ایک (ریٹھالا سے شہید استھل)،لائن پانچ (گرین لائن -کیرتی نگر سے اندرلوک سے بریگیڈیئر  ہوشیار سنگھ ) اور لائن چھ (وائلٹ لائن – کشمیری گیٹ سے راجہ ناہر سنگھ)پر میٹرو خدمات بحال ہوگئی ہیں۔ یہ خدمات صبح سات بجے سے دن میں 11 بجے تک جاری رہیں۔ ان لائنوں پر شام چار بجے سے رات آٹھ بجے تک میٹرو خدمات جاری رہیں گی۔ان کے علاوہ بلو لائن اوریلو لائن خدمات پہلے ہی شروع ہوچکی ہیں۔
ڈی ایم آرسی نے بتایا کہ شہری ترقی اور مکانات کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری ایس او پی کے تحت میٹرو اسٹیشن کے داخلے کے راستوں پر مسافروں کی تھرمل اسکریننگ  کرنے کے بعد ہیا نہیں داخلہ ملے گا اور ممنوعہ علاقوں کے سبھی اسٹیشنوں پر لوگوں کا داخلہ اور نکلنا دونوں بند ہیں۔ مسافروں اور اسٹاف کےلئے فیس ماسک لازمی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS