دہلی میں لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی مزید توسیع

0
image:english.jagran.com

دہلی میں لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی مزید توسیع
نئی دہلی: (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی والوں کی رائے کے مطابق،دہلی میں لاک ڈاؤن کو ایک ہفتے کے لئے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کیجریوال نے کہا کہ لاک ڈاؤن اگلے پیر (31 مئی) کی صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا اور پابندیاں پہلے کی طرح جاری رہیں گی۔ ویکسینوں کی بہت کمی ہے لیکن انہیں یقین ہے کہ اس پر بھی قابو پالیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جب لوگوں سے اس معاملے کے بارے میں پوچھا گیا تو لوگوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کو ایک ہفتے کے لئے بڑھایا جانا چاہئے ، لہذا حکومت نے اسے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ اگر اسی طرح کورونا کے معاملے کے کم ہونے کا تسلسل جاری رہا تو 31 مئی سے ‘ان لاک’ عمل شروع کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کے عوام کو ویکسین لگوانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اگر سب کو ویکسین لگادی گئی تو ، وہ کورونا کی تیسری لہر سے بچ جائیں گے۔ حکومت دہلی کے عوام کے لئے ویکسین پر زیادہ خرچ کرنے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگوں کے نظم و ضبط اور سخت محنت کی وجہ سے ایک ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد کورونا کنٹرول میں نظر ہوتا آرہا ہے۔ اپریل میں ، ایک وقت تھا جب انفیکشن کی شرح 36 فیصد تک جا چکی تھی۔ اب انفیکشن کی شرح ڈھائی فیصد ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 1600 معاملات سامنے آئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS