ہر حلقے میں پانی کی دستیابی کیلئے بورڈ ہنگامی رسپانس ٹیمیں تشکیل دے گا: راگھو چڈھا

0
image:newindianexpress.com

نئی دہلی :(اظہار الحسن،ایس این بی) : دہلی جل بورڈ کے وائس چیئرمین راگھو چڈھا نے جمعرات کوچیف انجینئر، سینئر افسران اور بورڈکے ممبروں کی میٹنگ بلائی، جس میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ان میں پائپ اور ٹینکر کے ذریعہ دہلی کے اندر پانی کی یکساں تقسیم، حلقہ کی سطح پر پانی کی قلت اور آلودہ پانی، موصولہ شکایتوں کے ازالہ کے لئے ایم ایل اے اور وارڈ کی سطح پر ہنگامی رسپانس ٹیم کا قیام شامل رہے۔ اس موقع پر راگھو چڈھا نے کہا کہ راجدھانی میں پانی کی سپلائی کا روڈ میپ آبادی اور فی کس استعمال جیسے اہم پیرامیٹر کے ماڈلز کی بنیاد پر تیار کیا جانا چاہئے۔ اس طرح سے زیادہ سے زیادہ صارفین مستفید ہوسکتے ہیں۔ ہمیں مہیاخام پانی کی سپلائی کے لئے پائپ نیٹ ورک یا اضافی ٹینکر کے ذریعہ مساوی سپلائی کا راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ دہلی جل بورڈ کے افسروں کو یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ کسی بھی تاخیر کے بغیر شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔
میٹنگ کے دوران انہوں نے پانی کی سپلائی میں شامل ممبران ، سی ای ، انچارج انچارج ، ایس ای اور ای ای سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ تمام 70 حلقوں میں واٹر سپلائی مینجمنٹ کا جائزہ لیا اور ممبروں کو سخت ہدایات دیں کہ کسی بھی افسر کے کسی بھی سست رویے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ گندے پانی کی شکایات ، واٹر لائنوں میں رساؤ ، کم پریشر کا پانی ، پانی کی فراہمی نہ ہونا ، پانی کی بربادی وغیرہ جیسے پیرامیٹرز پر ایک کے بعد دوسرے تمام حلقوں کا مکمل جائزہ لیا گیا۔
راگھو چڈھا نے کہا کہ چیف انجینئرکو علاقے کے ایم ایل اے کے ساتھ اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پانی سے متعلق تمام امور کو حل کرنے کے لئے ایکشن پلان تیار کریں اور وائس چیئر مین دفتر میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق ہفتہ وار رپورٹیں پیش کریں۔ انہوں نے چیف انجینئراور سپرنٹنڈنٹ انجینئرکی ہنگامی رسپانس ٹیم کی تعیناتی پر بھی خصوصی زور دیا۔ راگھو چڈھا نے چند دن بعد مانسون کی آمد اور پانی کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی خطرناک صورتحال سے نپٹنے کو لے کر غور و خوض کیا۔ انہوں نے دہلی جل بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ تمام ضروری کوششیں کریں اور سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لئے منصوبہ تیار کرنے کی طرف کام کریں۔ تاکہ پانی کو بغیر کسی رخنہ آخری مقام تک پہنچنا یا جاسکے ،جس سے زیادہ سے زیادہ صارفین کو ریلیف مل سکے گی۔ انہوں نے چیف انجینئر کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دائرہ اختیار کے مطابق ایک تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے سپلائی شدہ پانی کی مقدار کی نگرانی کے لئے ثانوی اور فلو میٹر نصب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ راگھو چڈھا نے جل بورڈ ممبروں کو ہدایت دی کہ وہ پانی کی سپلائی، پانی کی عدم سپلائی اور پانی کی کمی وغیرہ کی شکایات کو دیکھنے کے لئے ایک ٹیم بنائیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS