نئی دہلی ( یو این آئی ) حج 2023کی ادائیگی کے بعدحجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس درمیان دہلی ایمبارکیشن پوائنٹ سے ادائیگی حج کے لیے جانے والے حجاج کرام سعودی ایئر لائنس کی پروازوں سے مسلسل وطن عزیز کو واپس آ رہے ہیں۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمدعارفی کی جانب سے فراہم کردہ اطلاع کے مطابق اب تک 37پروازوں سے 13073حجاج کی واپسی مکمل ہو چکی ہے جبکہ سعودی ایئر لائنس کی فلائٹ نمبرSV-3770سے101بغیر محرم کے خاتون حجاج کی واپسی پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن محترمہ کوثر جہاں نے آج اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان خواتین حجاج کا پرجوش خیر مقدم کیا۔اس موقع پر حج کمیٹی کے ممبران محترمہ نازیہ دانش، محمد سعد،ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی اور حج کمیٹی کے اسٹاف کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
چیئر پرسن کوثر جہاں نے دہلی واپس لوٹنے والی بغیر محرم کے خواتین حجاج کرام سے ذاتی طور پر ملاقات کرتے ہوئے پھول اور مالاؤں سے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ خواتین حجاج نے اپنی پرامن وطن واپسی پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے اطمینان و سکون کا اظہار کیا اوراپنے تجربات واحساسات چیئر پرسن کوثر جہاں سے بیان کیے۔
واضح ہو کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر انتظام ریاست دہلی سے حج بیت اللہ کے لیے جانے والے 2699حجاج کے علاوہ دیگر ریاستوں کے کل 19400حجاج کی وطن واپسی کا سلسلہ گذشتہ 03/جولائی2023سے مسلسل جاری ہے اور یہ سلسلہ آئندہ21/جولائی کو مکمل ہوگا۔اب تک وطن واپس آنے والے کل 13073حجاج میں مرد حجاج کی تعداد6931 اور خواتین حجاج کی تعداد6142ہے۔ ان میں بغیر محرم کے خواتین حجاج کی تعداد101 ہے جس میں ریاست دہلی سے 37، اتر پردیش سے39،اترا کھنڈسے11،بہارسے06، ہریانہ سے03،جموں و کشمیرسے04اورمدھیہ پردیش کی01 خاتون شامل ہیں۔
دوسری جانب حج کمیٹی کے ممبر محمد سعدکی سعودی ڈیلیگیشن کے طور پر سعادت حج بیت اللہ سے گذشتہ دنوں وطن واپسی پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں انہیں ایک پرتپاک استقبالیہ پیش کیا گیا جس میں حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں اور دیگر افسران و اسٹاف ممبران نے انہیں گلدستہ پیش کرکے مبارکباد پیش کی۔
दिल्ली हज कमेटी की प्रमुख कौसर जहां ने दिल्ली हवाई अड्डे पर हज से लौट रही एक महिला का स्वागत किया. इस साल 4,314 भारतीय मुस्लिम महिलाएं बिना मेहरम के हज यात्रा में शामिल हुईं#delhi #delhinews #latest #LatestUpdates #trending #trendingnow pic.twitter.com/cssxR9HW9z
— Sahara Samay Live (@SaharaSamayNews) July 12, 2023