لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں ہوگی، رہائشی علاقوں میں کچھ ہی دکانیں کھلیں گی: وزیراعلیٰ اروند کیجریوال

0

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے لاک ڈاؤن میں کسی طرح کی ڈھیل نہیں دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا مرکزی وزارت داخلہ کے جاری کردہ رہنما ہدایات کے مطابق رہائشی علاقوں میں کچھ دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔
کیجریوال نے میڈیا کو بتایا کہ وزارت داخلہ جس طرح  نے رہائشی علاقوں کی کچھ دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے، دہلی میں صرف ان ہی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔  ریڈ زون علاقہ میں ان کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا 27اپریل کو جائزہ لیا جائے گا۔ دہلی میں شاپنگ مال اور تھوک بازاروں کو کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میں گزشتہ کچھ وقت سے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کم ہوئی ہے اور گزشتہ ہفتہ 622 مریضوں سامنے آئے۔ کافی تعداد میں مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ اموات بھی کم ہوئی ہیں۔ دہلی میں کورونا کے 2625 مریض ہیں جبکہ 54 کی موت ہوئی ہے۔
 کیجریوال نے کہا کہ ہر ایک شخص کی جان قیمتی ہے اس لئے وہ خود ایک ایک مریض پر نظر رکھ رہے ہیں۔مشکل وقت ہے اور سب کو مل کر ساتھ چلنے کی ضرورت ہے جس محنت سے کورونا پر کنٹرول میں مدد ملی ہے اسے آئندہ بھی قائم رکھنا ہے۔
 انہوں نے کورونا سے ٹھیک ہوئے لوگوں سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوسرے متاثرین کی جان بچانے میں کارگر نظر آرہا ہے۔
وزیراعلی نے کہا کہ ایل این جے پی میں کورونا سے سنگین طور پر بیمار مریض کو پلازمہ دینے سے اس کی حالت میں بہتری آئی ہے۔ اس کے مدنظر جو مریض ٹھیک ہوئے ہیں وہ پلازمہ دینے کے لئے آگے آئیں، جس سے دیگر مریضوں کا علاج کرنے میں مدد ملے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS