دہلی حکومت نے بلڈوزر چلانے پر کارپوریشنوں سے رپورٹ طلب کی

0

نئی دہلی: (یو این آئی) دہلی حکومت نے تینوں کارپوریشنوں شمالی، جنوبی اور مشرقی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دارالحکومت میں جوبلڈوزرچلاہے اس کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ حکومت نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ تینوں میونسپل کارپوریشنز یکم اپریل سے اب تک جتنے بھی انسداد تجاوزات مہم چلائی ہیں ان کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں اور اب تک کا تمام ڈیٹا فراہم کریں۔غور طلب ہے کہ مسٹر کیجریوال نے بلڈوزرکے ذریعہ تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات پر کارروائی کے سلسلے میں پیر کوکہاتھا کہ وہ اپنے اراکین اسمبلی سے کہا ہے کہ آپ کو جیل جاناپڑے تو ڈرنانہیں، لیکن آپ کو عوام کے ساتھ کھڑاہوناہے۔
دوسری جانب دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بی جے پی پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہاتھا کہ بی جے پی دہلی کو تباہ کرکے دہلی کے 63 لاکھ لوگوں کے گھروں پر بلڈوزر چلانے کی تیاری کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS