دہلی سرکار کا بڑا فیصلہ: کارڈ نہ ہونے پر بھی مفت راشن ملتا رہے گا

0

نئی دہلی (ایس این بی) : دہلی سرکارنے دہلی میں رہنے والے ان ضرورت مندوںاورمعاشی طور پر کمزورروں کو بڑی راحت دی ہے،جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے۔ ایسے ضرورت مند لوگوں کو مفت راشن ملتا رہے گا۔ دہلی سرکارنے 25 مئی کو مفت راشن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد ضرورت مند مہاجر مزدوروں، غیرمنظم مزدورں، تعمیراتی مزدوروں، گھریلو ملازمین وغیرہ کو راحت فراہم کرنا ہے، جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہیں، وہ کورونا کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کی صدارت میں منگل کوکابینہ کی میٹنگ میں اسے مزید جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے دہلی میں تقریبا ً40 لاکھ غیر پی ڈی ایس مستحقین کو فائدہ ملے گا۔ کابینہ نے اناج کی خریداری ، تقسیم اور نقل و حمل کے لیے 48.12448 کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔ این ایف ایس ایکٹ 2013 کے تحت تجویز کردہ اہلیت کے مطابق 5 کلو گرام اناج ضرورت مند لوگوں کو مفت دیا گیا۔ اس کے تحت 4 کلو گندم اور ایک کلو چاول فی شخص فی ماہ شامل کیا جاتا ہے۔ کابینہ کے اس فیصلے کی وجہ سے دہلی میں رہنے والے تقریبا ً20 لاکھ لوگ مستفید ہوئے اور اب مستحقین کی تعداد میں مزیداضافہ ہوا ہے۔
اس کے علاوہاین ڈی ایف ایس اے کے تحت باقاعدہ مختص 72.78 لاکھ پی ڈی ایس مستحقین کو مفت اناج فراہم کیا جا رہا ہے۔ وزیر خوراک و رسد عمران حسین کی منظوری کے ساتھ کووڈ-19 کے پیش نظر مذکورہ راشن کی تقسیم کے لیے 27 مئی کو محکمہ کی طرف سے تفصیلی ہدایات جاری کی گئیں۔ اس کے لیے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا سے غذائی اجناس منگوائے گئے تھے اور 5 جون سے دہلی میں 282 شناختی کارڈ تقسیم مراکز ، محکمہ تعلیم کے اسکولوں ، تینوں میونسپل کارپوریشنوں اور این ڈی ایم سی کے ذریعہ ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کا کام سونپنے والے اسکول سربراہ کو دہلی ریلیف نامی سافٹ ویئر لنک کے لیے لاگ ان آئی ڈی اور پاس ورڈ فراہم کیا گیا ہے۔ اب دہلی میں رہنے والے غیر پی ڈی ایس مستحقین کی تعداد بڑھ کر تقریباً 40 لاکھ ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS