دہلی حکومت غریبوں کو’مفت کھانہ پروگرام‘بند کرنے پرغوروخوض کرے : وِدھوڑی

0

نئی دہلی:دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈررام ویرسنگھ  وِدھوڑی نے کوروناوباکے پیش نظردہلی حکومت کی جانب سےغریبوں کو ہردن دوپہراورشام کو مفت کھانہ بند کرنےاوربغیرراشن کارڈ والےغریبوں افراد کو مفت راشن کے کوپن دینے کے منصوبے پر پابندی لگانے سے متعلق فیصلوں پرغوروخوض کرنے اوران منصوبوں کو نومبر مہینے تک جاری رکھنے کی گذارش کی ہے۔ 
وِدھوڑی نے جمعہ کو کہا کہ پورے ملک کے غریبوں کے حق میں ایک طرف وزیر اعظم نریندر مودی نے’غریب کلیان اَنّ یوجمنا‘کو نومبرتک کردیا۔ اس منصوبے کا دہلی کے 72 لاکھ غریبوں کو براہ راست فائدہ ملے گا۔ ان کواب نومبرماہ تک آٹھ کلو گیہوں،دو کلو چاول اورایک کلو دال بالکل مفت ملے گی جب کہ دوسری جانب دہلی حکومت نے مفت کھانہ تقسیم اورراشن کے کوپن بانٹنا بند کردیا ہے جس سے غریبوں کے لیے بڑی مصیبت ہوگئی ہے۔ 
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو آج ارسال ایک مکتوب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ابھی نہ تو کورونا کا خطرہ ہی پوری طرح ختم ہوا ہے اور نہ ہی غریبوں کوروزگارمل رہا ہے۔ ایسے میں اگرانھیں کھانہ نہیں ملے گا تو ان کے سامنے مسائل اور مشکلات ہوں گے۔ اسی طرح گذشتہ پانچ چھ برس میں راشن کارڈ نہیں بنائے گئے۔اسی کا نتیجہ یہ ہے کہ یہاں لاکھوں کی تعداد میں غریبوں کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے۔انہوں نے گذارش کی کہ دہلی حکومت اپنے فیصلوں پر غوروخوض کرے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS