دہلی حکومت بزرگ شہریوں کو سب سے زیادہ پنشن دیتی ہے: گوتم

0
Image: Deccan Herald

نئی دہلی،(یو این آئی):دہلی کے سماجی فلاح وبہبود کے وزیر راجندر پال گوتم نے کہاکہ دہلی حکومت ملک کی کسی بھی دیگر ریاست کے مقابلہ میں اپنے بزرگ شہریوں کو سب سے زیادہ پنشن دیتی ہے۔مسٹر گوتم نے سماجی فلاح وبہبود محکمہ کے حکام کے ساتھ آج یہاں انٹرنیشنل سینئر سٹی زنس ڈے منایا۔ انہوں نے کہاکہ دہلی حکومت ہندستان کی کسی بھی دیگر ریاست کے مقابلہ میں اپنے بزرگ شہریوں کو سب سے زیادہ پنشن دیتی ہے۔ یہ صرف دہلی میں ہے کہ 70برس اور اس سے زیادہ عمر کے سینئر شہریوں کو 2500روپے فی ماہ پنشن دی جاتی ہے جبکہ 60-69برس کے بزرگ شہریوں کو 2000روپے فی ماہ پنشن ملتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ راست مالی فوائد کے علاوہدہلی حکومت سینئر شہریوں کے لئے تقربیاً 150تفریحی مراکز کو گرانٹ بھی فراہم کرتی ہے۔سینئر شہریوں کو اکثر تنہائی محسوس ہوتی ہے۔ یہ تفریحی مرکز سینئر شہریوں کو آرام اور سماجی رابطہ کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
سماجی فلاح وبہبود کے وزیر نے یہ بھی کہاکہ 25مئی کو سماجی فلاح وبہبود محکمہ نے’ایلڈر لائن‘نامی ایک ٹول فری ہیلپ لائن 14567شروع کی ہے۔ یہ ہیلپ لائن صرف بزرگوں کے لئے ہے۔ اس ہیلپ لائن کے ذریعہ بزرگوں کو مفت اطلاعات، رہنمائی، جذباتی مدد اور بدسلوکی کے معاملات میں علاقائی مداخلت فراہم کرتی ہے اور زیادتی کی صورت میں بزرگ شہریوں کو بچاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS