کیجریوال نے متاثرہ کنبہ سے ملاقات کرکے انصاف کا یقین دلایا

0
actiworld.com

نئی دہلی: (یو این آئی) دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے نو سال کی بچی کی مشتبہ حالات میں موت کے بعد اٹھ رہے تنازعہ کے درمیان بدھ کو متاثرہ کنبہ سے ملاقات کرکے مالی اور قانونی مدد کا یقین دلایا۔
اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ بچی کے کنبہ سے ملاقات کی، ان کا درد بانٹا۔ کنبہ کو دس لاکھ روپے کی مالی مدد دیں گے۔ معاملے کی مجسٹریٹ جانچ ہوگی۔ قصورواروں کو سزا دلانے کے لئے بڑے وکیل لگائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت دہلی میں امن وقانون انتظامات درست کرنے کے لئے سخت اقدامات کرے،ہم مکمل تعاون کریں گے۔
وزیراعلی نے کل کہا تھا کہ دہلی میں نو سال کی معصوم کے ساتھ حیوانیت کے بعد قتل نہایت شرمناک ہے۔ دہلی میں امن وقانون درست کئے جانے کی ضرورت ہے۔ قصورواروں کو جلد از جلد پھانسی کی سزا ملنی چاہئے۔
خیال رہے کہ دہلی کینٹ کے نانگل گاوں میں واقع زمین میں اتوارکی شام نو سال کی بچی کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ شمشان گھاٹ کے پجاری اور دو تین لوگوں نے پوسٹ مارٹم ہونے سے اس کے اعضاکی چوری ہونے کی بات رشتہ داروں کو بتاکر جلد بازی میں لاش کی آخری رسومات ادا کرادیں۔ دیر رات گھر والوں کے ہنگامہ کرنے پر پولیس کو واقعہ کے بارے میں پتہ چلا اور پولیس نے بچی کی ماں کے بیان پر پجاری سمیت دیگر لوگوں کے خلاف غیرارادہ قتل،ثبوت چھپانے سمیت دیگر جرائم میں معاملہ درج کرلیا۔ پولیس پجاری سمیت چار ملزمین کو گرفتار کرکے معاملہ کی تفتیش کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS