نئی دہلی:وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے گھونڈا اسمبلی میں روڈ شو کیا اور پارٹی کے امیدوار اجے مہاور کے لئے ووٹ مانگے۔ روڈ شو میں زبردست ہجوم سے خوش شاہ نے ٹوئٹ کیا”دہلی کے گھونڈا میں منعقد روڈ شومیں غیر معمولی جوش دیکھنے کو ملا۔ بی جے پی کے تئیں اتنے پیار اور حمایت کے لئے میں گھونڈا کے اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دہلی کے عوام نے جھوٹے وعدے کی حکومت کو مسترد کرکے مضبوط ارادوں والی حکومت منتخب کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔“شاہ نے کہا کہ گھونڈا اسمبلی علاقے کے عوام نے روڈ شو میں یہ واضح اشارہ دے دیا ہے کہ دہلی کے عوام اس مرتبہ جھوٹے وعدوں پر بھروسہ نہیں کریں گے۔ اس نے اس سیٹ سے بی جے پی امیدوار اجے مہاور کو منتخب کرنے کا پورا ارادہ کرلیا ہے۔ گزشتہ مرتبہ یہ سیٹ عام آدمی پارٹی کے امیدوار نے جیتی تھی۔وزیر داخلہ نے الزام لگایا کہ عام آدمی پارٹی نے لوگوں کو گمراہ کیا تھا اور اب ان کی اصلیت سامنے آگئی ہے۔ شہریت ترمیمی قانون کو وزیراعلی اروند کیجریوال کی مخالفت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ان کی تما م کوششیں ناکام ہوں گی اور بی جے پی کو آگے بڑھنے سے کوئی روک نہیں پائے گا۔
- Regional
- Delhi NCR
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
امت شاہ کا دہلی کے گھونڈا اسمبلی میں روڈ شو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS