نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات کے مد نظر سیاسی لیڈران کی جانب سے زہر افشانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں بی جے پی لیڈران سر فہرست ہیں۔ اعلیٰ قیادت سے لیکر چھوٹے لیڈران تک زہر اگل رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما پر کارروائی کی ہے۔ قبل ازیں کپل مشرا پر بھی الیکشن کمیشن سختی دکھا چکا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بی جے پی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کو اسٹار تشہیری لیڈران کی فہرست سے باہر کیا جائے۔ واضح رہے کہ دونوں لیڈران نے دہلی الیکشن کے پس منظر میں ضرورت سے زیادہ زہر اگلتے ہوئے ہندو مسلم اتحاد کو ضرب لگانے کی کوشش کی ہے۔ انوراگ ٹھاکر نے ’گولی مارو غداروں کو‘ جیسے نعرے لگائے تھے۔ جبکہ پرویش ورما نے دہلی کی مساجد اور شاہین باغ کو ختم کرنے کی بات کہی تھی۔ اس سے قبل کپل مشرا نے دہلی الیکشن کو ہندوستان پاکستان کا میچ قرار دیا تھا۔
- Business & Economy
- Regional
- Delhi NCR
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
بی جے پی لیڈران پر الیکشن کمیشن سخت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS