نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سابق صدر امت شاہ کو بحث کے لئے چیلنج کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی ہیڈ کوارٹرمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “امت شاہ جی دہلی میں کہہ رہے ہیں کہ میں وزیراعلیٰ بنا لوں گا اور مجھے ووٹ دیجیے۔ اس لئے میں امت شاہ جی کو بحث کی دعوت دیتا ہوں۔ امت شاہ جی آئے جہاں کہیں گے، جب کہیں گے میں ان کے ساتھ ہر معاملے پر بحث کرنے کو تیار ہوں۔ اس سے قبل منگل کے روز اروند کیجریوال نے چیلینج کیا تھا، کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر دہلی میں اپنے چیف منسٹر کے امیدوار کے نام کا اعلان کریں، ورنہ 24 گھنٹوں کے بعد میں ایک بار پھر پریس کانفرنس کروں گا۔ بی جے پی نے کجریوال کا یہ چیلنج کہ کر ملتوی کر دیا تھا، کہ ہمارا کوئی بھی کارکن کجریوال سے بحث کرسکتا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ دہلی کے لئے بی جے پی کا کوئی وزیر اعلی نہیں ہے۔ دہلی کے عوام نہیں جانتے کہ اگر وہ بی جے پی کو ووٹ دیتے ہیں تو وزیر اعلی کون بن جائے گا۔ بی جے پی کو دیئے گئے ووٹ سے امت شاہ وزیر اعلی کی حیثیت سے کسی بھی ان پڑھ کو بنا سکتے ہیں۔ بی جے پی کو ووٹ دے کر دہلی کے عوام کا ووٹ گڈھے میں چلا جائے گا۔