نئی دہلی(ایجنسی) دہلی کی ایک عدالت نے منگل کے روز خاتون پہلوانوں کی جانب سے داخل فوجداری مقدمے میں ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیوایف آئی) کے سابق سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی، دھمکی اور خاتون کی عصمت کو مجروح کرنے کے الزامات طے کئے۔ سنگھ نے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹین مجسٹریٹ کے سامنے الزامات میں قصوروار نہ ہونےکی استدعا کی ۔ سنگھ نے کہا کہ جب میں قصور وار نہیں ہوں ، تو میں جرم کیوں قبول کروں گا؟ عدالت نے شریک ملزم اور ڈبلیو ایف آئی کے سابق معاون سکریٹری ونود کمار کے بھی خلاف مجرمانہ دھمکی کے الزامات طے کئے ہیں۔ اترپردیش میں کیسرگنج سے موجودہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ سنگھ کو جنسی استحصال کے الزامات عائد ہونے کے تناظرمیں لوک سبھا انتخابات لڑنے کیلئے ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ بی جے پی نے کیسرگنج سے ان کے بیٹے کرن بھوشن سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔
دہلی عدالت نے جنسی ہراسانی معاملے میں ڈبلیو ایف آئی کے سابق سربراہ بھوشن سنگھ کے خلاف الزامات طے کئے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS