نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے پیر کے روز دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دیکشٹ کو ان کی پہلی برسی پر خراج تحسین پیش کیا۔
کجریوال نے شیلا دیکشت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا’’دہلی کی سابق وزیر اعلی مسز شیلا دکشت کو ان کی برسی پر خراج تحسین پیش ہے‘‘۔
دیکشت 1998 سے 2013 تک دہلی کی وزیر اعلی تھیں۔ سنہ2010 میں ان کی سربراہی میں قومی دارالحکومت میں 3 سے 14 اکتوبر تک 19 ویں دولت مشترکہ کھیلوں کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS