اروند کجریوال نے رام مندر کے بھومی پوجن پر ملک شہریوں کو مبارکباد دی

0

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کے روز ایودھیا کے عظیم الشان رام مندر کے بھومی پوجن پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد پیش کی اور ہندوستان کے دنیا میں طاقتور ملک بننے کی دعا کی ۔
کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کے آج ایودھیا میں بھومی پوجن سے پہلے ٹویٹ کیا ’’ بھومی پوجن کے موقع پر پورے ملک کو مبارکباد ، بھگوان رام کا آشیرباد ہم پر بنا رہے ۔ ان کے آشیر باد سے ہمارا ملک کو بھوک ، ناخواندگی اور غربت سے نجات ملے اور ہندوستان دنیا کا سب سے طاقتور ملک بنے ۔ مستقبل قریب میں ہندوستان دنیا کو راہ دکھائے ۔ جئے شری رام ، جئے بجرنگ بلی ‘‘ ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS