جے پی نڈا کو ایم سی ڈی کی 15سالہ مدت کا کارڈ پیش کرنا چاہئے: سوربھ بھاردواج

0

نئی دہلی (ایس این بی ) :عام آدمی پارٹی نے کہا کہ جے پی نڈا کو دہلی کے لوگوں کے سامنے بی جے پی کے 15سالہ ایم سی ڈی حکومت کا رپورٹ کارڈ پیش کرنا چاہئے۔ بی جے پی نے 15سالوں میں ایم سی ڈی میں ایک بھی کام نہیں کیا، جو ان کے قومی صدر بتا سکیں۔ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی بہت بڑی شکست ہے کہ ان کے پاس اپنے کام کے بارے میں کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایک ہی کارنامہ ہے کہ انہوں نے دہلی کو کچرے کے 3پہاڑ دیے ہیں۔
عام آدمی پارٹی کے چیف ترجمان اور ایم ایل اے سوربھ بھاردواج نے جے پی نڈا کو نشانہ بنانے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر آج دہلی میں چھوٹے ایم سی ڈی انتخابات کے لیے ریلی کرنے آئے تھے۔ حیرت ہے کہ دہلی شہرکارپوریشن پر 15سال سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت رہی ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کے تحت کلاس ایک سے پانچویں تک کے اسکول، صفائی کا نظام، کالونی اور دیہات کے اندر سڑکیں اور نالیاں، جانوروں اور مچھروں کا مسئلہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے تحت آتا ہے۔ اس کے باوجود وہ ایک بھی کارنامہ انجام نہیں دے سکے۔ ایم سی ڈی نے 15سال میں کیا کام کیا؟ بی جے پی نے 15سالوں میں ایم سی ڈی میں ایک بھی کام نہیں کیا، جو ان کے قومی صدر بتا سکیں۔ وہ کام بتا کر دہلی والوں سے ووٹ مانگیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی بہت بڑی شکست ہے کہ ان کے پاس اپنے کام کو بیان کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ جے پی نڈا کو دہلی میونسپل کارپوریشن میں 15سال کی بی جے پی حکومت کا رپورٹ کارڈ دہلی کے لوگوں کے سامنے رکھنا چاہئے۔ انہیں بتائیں کہ دہلی والے کس بات پر، ایم سی ڈی کے کس کام پر، ہندوستانی عوام میونسپل کارپوریشن میں پارٹی کو ووٹ دیں۔ ایم ایل اے نے کہا کہ دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی صرف ایک ہی کامیابی ہے کہ انہوں نے دہلی کو کچرے کے 3پہاڑ دیے ہیں۔ اس کی وجہ سے دہلی پورے ملک میں بدنام ہے۔ اب ہمیں پتہ چل رہا ہے کہ ایم سی ڈی دہلی میں اسی طرح کے کچرے کے پہاڑ بنانے والی ہے، جسے ہم بالکل نہیں ہونے دیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS