نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔ کیجریوال کا آج کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ شام کو آئی ٹیسٹ رپورٹ میں کیجریوال میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
بخار اورگلے میں خراش کی شکایت پر اروند کیجریوال نےخود کو گھر تک محدود کرلیا تھا۔لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے ساتھ میٹنگ میں بھی وزیراعلیٰ نہیں گئے تھے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS