دہلی اسمبلی انتخابات 21ویں صدی کےہندوستان،ملک کی راجدھانی کا مستقبل طے کرنے والا:مودی

0

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا ہے کہ دہلی اسمبلی کے لئے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات ایک ایسے عشرہ کا پہلا انتخابات ہے جو 21ویں صدی کے ہندوستان  اور صدی میں ملک کی راجدھانی کا مستقبل طے کرنا والا ہے۔ مودی نے آج یہاں بی جے پی کے امیدواروں کے حق میں پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی صرف ایک شہر نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے ہندوستان کی وراثت ہے۔ دہلی مختلف رنگوں کو ایک جگہ سمیٹے ہوئے ایک زندہ روایت ہے۔ یہ دہلی سب کا خیرمقدم کرتی ہے۔ انہوںنے کہا ہے کہ دہلی اسمبلی کا یہ انتخابات اسی  فخر کو 21 ویں صدی میں شناخت اور پہچان دینے کے عزم کا ہے۔ یہ انتخابات ایک ایسے عشرے کا پہلا انتخاب ہے جو 21ویں صدی کے ہندوستان اور صدی میں ملک کی راجدھانی کا مستقبل طے کرنے والا ہے۔ وزیراعظم مشرقی دہلی کے کڑکڑڈوما میں واقع سی بی ڈی میدان میں مشرقی دہلی اور شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ کے تحت آنے والی 20 اسمبلی حلقوں کے لئے بی جے پی کے امیدواروں کے حق میں ریلی سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر بی جےپی دہلی یونٹ کے صدر منوج تیواری سمیت کئی دیگر لیڈر اور بی جے پی امیدوار موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS