نئی دہلی:دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یکم اکتوبر سے ٹرمینل -2 سے دوبارہ پروازیں شروع ہوں گی۔
دہلی بین الاقوامی ہوائی اڈا لیمیٹیڈ(ڈائل)نے آج بتایا کہ یکم اکتوبر سے گوایئر کی سبھی پروازیں اور انڈیگو کی’2000 سیریز‘کی پروازیں ٹی -2 سے روانہ ہوں گی۔ چھ مہینے بعد اس ٹرمینل پر پروازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہورہی ہے ۔ کووڈ -19 کی وجہ سے دو مہینے بند رہنے کے بعد 25 مئی کو جب ملک میں گھریلو مسافر پروازیں دوبارہ شروع ہوئیں تو پروازوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے دہلی میں صرف ایک ہی ٹرمینل ٹی -3 کا استعمال کیا جارہا تھا۔ اب پروازوں کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ہی کچھ پروازوں کو ٹی-2 پر منتقل کیا جارہا ہے۔
ڈائل نے بتایا کہ یکم اکتوبر سے ٹی-2 پر 96 جوڑی پروازوں کی آمدورفت ہوگی۔ اکتوبر کے آخر تک یہ تعداد بڑھاکر 180کی جائے گی۔ ٹرمینل پر گو ایئر کےلئے 11اورانڈیگو کےلئے 16 کاؤنٹر ہوں گے۔ یکم اکتوبر کو پہلی پرواز صبح 6.25 بجے روانہ ہوگی۔ انڈیگو کی یہ پرواز دہلی سے سرینگر جائے گی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS