نئی دہلی : (یو این آئی) قومی دارالحکومت میں سیور لائن میں اترنے والے تین مزدوروں اور ایک رکشہ ڈرائیور سمیت چار افراد کی لاشیں ریسکیو ٹیم نے بدھ کے روزبرآمند کیں۔ واضح رہےکہ منگل کے روز سنجے گاندھی ٹرانسپورٹ نگر میں ایم ٹی این ایل کے زیر زمین تاروں کی مرمت کے کام کے لیے تین مزدور سیور لائن میں اترے تھے، بہت دیر تک باہر نہیں آنے پر انہیں بچانے کے لئے نزدیک کھڑا رکشہ ڈرائیور بھی لائن میں اترا، لیکن بدقسمتی سے وہ بھی باہر نہیں پایا ۔ چاروں افراد کی موت زہریلی گیس سے ہو گئی ۔ مرنے والوں کی شناخت بچو سنگھ، پنٹو، سورج کمار ساہنی اور رکشہ ڈرائیور ستیش کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ منگل کی صبح 6.34 بجے ایس پی بدلی پولیس تھانے میں ایک پی سی آر کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ بابانا روڈ پر واقع سنجے گاندھی ٹرانسپورٹ نگر میں تین پرائیویٹ کنٹریکٹ مزدور کیبل کی مرمت کا کام کرنے سیور لائن میں اترے، لیکن وہاں سے وہ باہر نہیں نکل سکے ۔ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ایک اعلیٰ افسر موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران فائر بریگیڈ کے اہلکار اور ایمبولینس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
دہلی سیورلائن میں پھنسے تین مزدوروں اور رکشہ ڈرائیور کی لاشیں برآمد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS