دہلی: آزاد پور منڈی کے 11 تاجر کورونا وائرس سے متاثر

0

دہلی کی آزاد پور سبزی منڈی سے وابستہ 11 تاجر کورونا وائرس میں مثبت پائے گئے ہیں۔ شمالی دہلی کے ضلع مجسٹریٹ دیپک شنڈے نے آج میڈیا کو بتایا کہ آزاد پور منڈی سے منسلک 11 تاجروں کی کورونا وائرس جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ان لوگوں کے رابطے میں جو لوگ آئے ہیں ان کا پتہ لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
دیپک شنڈے نے کہا کہ مثبت افراد کا اگرچہ منڈی سے براہ راست تعلق نہیں ہے لیکن احتیاط کے طور پر ان کے رابطے میں آئے لوگوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔ گزشتہ دنوں بھی منڈی سے منسلک ایک تاجر کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر آئی تھی۔
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے میڈیا کو بتایا کہ معاملہ سامنے آنے پر منڈی کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے، کئی دکانوں کو سیل کیے جانے کی کارروائی کی جا رہی ہے اور تاجروں کے رابطے میں آنے والوں کا پتہ لگا کر ان کو قرنطینہ بھی کیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ آزاد پور ایشیا کی سب سے بڑی پھل اور سبزی منڈی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS