نئی دہلی : وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلے سے فون پرگفتگو کی اوردونوں وزرائے دفاع نے دفاع کے شعبےمیں باہمی تعاون کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔گفتگو کے دوران فرانسیسی وزیر دفاع نے کہا کہ کورونا کے چیلنج کے باوجود رافیل لڑاکا طیاروں کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔
سنگھ اور محترمہ پارلے نے کورونا کی وبا کے ساتھ ساتھ باہمی اہمیت کے متعدد اموراورعلاقائی سلامتی کےامورپرتبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں وزرا دفاع نے ہندوستان اورفرانس کی مسلح افواج کی جانب سے کورونا کی وبا سے نمٹنے میں تعاون کے لئے کی جارہی کوششوں کو سراہا۔ بات چیت میں،فرانس نے رافیل لڑاکا طیاروں کی بروقت فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ کورونا کی وبا کے چیلنج کے باوجود،ہوائی جہازکی فراہمی میں کوئی خلل نہیں آئے گا۔ سنگھ نے فرانس کو بحر ہند نول کانفرنس کا دو سال کے لئے صدر بننے پرفرانسیسی وزیر دفاع کو مبارکباد پیش کی۔ دونوں وزرا نے بحر ہند خطہ 2018 کے حوالے سے مشترکہ طور پر ہند فرانس مشترکہ اسٹریٹجک وژن کو مکمل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
راج ناتھ نے فرانسیسی وزیردفاع سے فون پرگفتگو کی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS