نئی دہلی: دہلی کی راوزایونیو عدالت نے جمعرات کو سمتا پارٹی کی سابق صدرجیا جیٹلی اور پارٹی کے سابق ساتھیوں گوپال پچیروال اور میجرجنرل (ریٹائرڈ) ایس پی مرگئی کو 20برس پرانے دفاعی سودا بدعنوانی معاملہ میں چاربرس کی قید کی سزا سنائی ہے۔
مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آبی) نے قصورواروں کو زیادہ سے زیادہ سات برس جیل کی سزا دینے کی بدھ کو عدالت سے درخواست کی تھی۔ سی بی آئی عدالت کے
خصوصی جج وریندر بھٹ نے سماعت کے بعد آج تک کے لئے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔اس معاملہ میں ایک دیگر ملزم سریندر کمار سریکھا بعد میں گواہ بن گیا تھا۔
عدالت نے سزا کے علاوہ تینوں پر ایک ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے اور دوپہرتین تک تینوں کو خودسپردگی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
سی بی آئی کی طرف سے پیش ہوئے وکیل نے عدالت میں کہا تھا کہ قصورواروں کوزیادہ سے زیادہ سزا دی جانی چاہئے کیونکہ ان کا جرم نہایت سنگین نوعیت کا ہے۔
سی بی آئی نے کہا تھا کہ تہلکہ نیوز پورٹل کے اسٹنگ آپریشن کے بعد اس معاملہ میں ملزمین کا کردار کھلے طورپر سب کے سامنے آیا۔سی بی آئی نے مانگ کی تھی کہ جیا جیٹلی اور انکی ہی پارٹی کے سابق ساتھی گوپال پچیروال اور میجر جنرل (ریٹائرڈ) ایس پی مرگئی کی سزا میں کوئی نرمی نہ برتی جائے۔
عدالت نے اس معاملے میں 25جولائی کو جیا جیٹلی اوردیگردونوں کو بدعنوانی اورمجرمانہ سازش کا قصوروارقراردیا تھا۔جیا جیٹلی کے وکیل نےعدالت سے ان کی موکل کی عمر کے پیش نظرسزا سنانےمیں نرمی برتے جانے کی اپیل کی تھی۔
نیو زپورٹل تہلکہ نے جنوری 2001میں’آپریشن ویسٹ اینڈ’نامی اسٹنگ کیا تھا۔اس میں فرضی کمپنی بناکر فوج کے لئے ہاتھ سے چلنے والے تھرمل امیجرز کے
سپلائی آرڈر کے لئے قصورواروں کو رشوت لیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
جیا جیٹلی اس وقت کے وزیر دفاع جارج فرنانڈیس کی قریبی ساتھی رہی ہیں۔ معاملہ کا انکشاف ہونے کے بعد فرنانڈیزکواستعفی دینا پڑا تھا۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی
جے پی) کے سابق صدر بنگارو لکشن کو اس معاملہ میں کلین چٹ مل گئی تھی۔
- Business & Economy
- Regional
- Delhi NCR
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
دفاعی سودا بدعنوانی معاملہ: جیا جیٹلی سمیت تین کو چار برس کی قید
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS