برطانیہ سے آنے والے سبھی مسافروں کی آر ٹی ۔ پی سی آر جانچ کا فیصلہ

0

نئی دہلی:برطانیہ میں کووڈ۔ 19 کے نئے اسٹرین کے سامنے آنے کے بعد ہندوستان نے وہاں سے آنے والے ہر مسافر کی ہوائی اڈے پر آر ٹی ۔ پی سی آر جانچ لازمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شہری ہوابازی کی وزارت نے ایک ٹوئٹ میں بتایا’’احتیاط برتتے ہوئے 22 دسمبر کی رات 11 بجکر  59 منٹ تک برطانیہ سے یا برطانیہ ہوکر ہندوستان آنے والی پروازوں کے سبھی مسافروں کی لازمی طور پر آر ٹی۔ پی سی آر جانچ کی جائے گی‘‘۔
برطانیہ سے ہندوستان آنے والی سبھی پروازیں 31دسمبر تک کے لے ملتوی ۔ یہ فیصلہ 22 دسمبر کی رات کو لاگو ہوگا۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں کووڈ۔ 19 کا نیا اسٹرین  سامنے آیا ہے، جس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ پرانے  اسٹرن سے کہیں زیادہ خطرناک  بتایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS