کسان لیڈروں کے خلاف این ایس اے لگانے کا فیصلہ واپس

0

چنڈی گڑھ (پی ٹی آئی): ہریانہ پولیس نے جمعہ کو کہا کہ وہ کچھ کسان لیڈروں کے خلاف نیشنل سیکورٹی ایکٹ (این ایس اے)کی دفعات کو لاگو کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جو کسان تحریک کا حصہ تھے مگر اب وہ اپنا فیصلہ واپس لے رہی ہے۔

اس سے ایک دن قبل انبالہ پولیس نے ایک بیان جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ امن و امان برقرار رکھنے اور مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے کیلئے احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے عہدیداروں کو قومی سلامتی ایکٹ 1980 کی دفعہ 2(3) کے تحت حراست میں لینے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

تاہم جمعہ کو انسپکٹر جنرل آف پولیس (انبالہ رینج) سبیاش کبیراج نے کہاکہ یہ واضح کیا جاتا ہے کہ انبالہ ضلع کے کسان یونین کے کچھ رہنماؤں پر قومی سلامتی ایکٹ کی دفعات لگانے کے معاملے پر دوبارہ غور کیا گیا ہے اور فیصلہ لیا گیا ہے کہ اس پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نابالغ لڑکیوں کے جسم فروشی کا اڈہ چلانے والا بی جے پی لیڈر گرفتار

انہوں نے احتجاج کرنے والے کسانوں اور ان کے رہنماؤں سے امن و امان کو برقرار رکھنے میں حکام کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS