پاکستان میں سیلاب سے مزید 36 افراد ہلاک

0

اسلام آباد: (یو این آئی) پاکستان میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 36 افراد ہلاک اور 1,941 زخمی ہوگئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یہ اطلاع دی۔این ڈی ایم اے کی جانب سے منگل کی شام کو جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، اسی عرصے میں ملک کے سب سے زیادہ متاثرہ مشرقی پنجاب صوبے میں 19 افراد ہلاک اور 1,918 دیگر زخمی ہوئے۔ دریں اثناء شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں بھی نو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ این ڈی ایم اے نے کہا کہ ملک میں جون میں اب تک سیلاب اور بارشوں سے متعلقہ واقعات میں 1162 افراد ہلاک اور 3554 زخمی ہو چکے ہیں۔
این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں قدرتی آفت سے اب تک 10 لاکھ 57 ہزار 388 مکانات، 243 پلوں اور 173 دکانوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ ملک بھر میں بارشوں سے 7 لاکھ 30 ہزار 483 جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS