نیویارک:عالمی وبا کورونا وائرس انفیکشن کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اورسنیچرکو اس وائرس سے متاثر ہوکر مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 990000 سے تجاوز کرگئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز(سی ایس ایس ای)کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں اب تک 990738 مریضوں کی موت ہوچکی ہے وہیں اب تک 3.26 کروڑ مریض متاثر ہوچکے ہیں۔
عالمی سپر پاور تصور کیا جانے والا امریکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 7065019 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک 204249 لوگوں کی اس سے جان جاچکی ہے۔ 30000 سے زیادہ اموات والے ممالک میں برازیل اور ہندوستان کے علاوہ میکسکو، برطانیہ، اٹلی، پیرو، فرانس اور اسپین شامل ہیں۔
دنیا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 990000 سے متجاوز
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS