اناؤ عصمت ریزی متاثرہ کی موت

0

نئی دہلی: اناؤ عصمت ریزی متاثرہ لڑکی کی آخر کار موت ہوگئی ہے۔ جمعہ دیر رات دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں لڑکی کی موت ہوگئی ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق لڑکی نے 11:40 منٹ پر آخری سانس لی۔ متاثرہ کا پوسٹ مارٹم ہوچکا ہے۔ 
واضح رہے کہ آبرو ریزی کے ملزمین نے لڑکی کو زندہ جلایا تھا، اور لڑکی 90 فیصد جل چکی تھی۔ اور انتہائی نازک حالت میں آئی سی یو زیرعلاج تھی۔
متاثرین لڑکی کے گھر والوں کا الزام ہے کہ انہیں مستقل دھمکی دی جارہی ہے۔ دھمکی وہی لوگ دے رہے ہیں جنہوں نے لڑکی کو جلایا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS